بنوں ، تین منزلہ عمارت کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ ناکام، ہاٹ پاٹ میں نصب بم کو بم ڈسپوزل نے ناکارہ بنادیا

بدھ 4 ستمبر 2013 19:15

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4ستمبر۔ 2013ء) بنوں کے علاقے ککی میں تین منزلہ عمارت کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ ناکام، عمارت کے عقبی دیوار سے کے ساتھ ہاٹ پاٹ میں نصب بم کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ککی کی حدود میں واقع خوشاب مارکیٹ جس کے بالائی منزل میں مسلم پبلک سکول ہے اور یہ عمارت مسمی خوشاب خان ولد رائیس خان سکنہ بھرت حال شہید بابا زیارت علاقہ تھانہ ہوید کی ملکیت ہے عمارت کے ساتھ نامعلوم ملزمان نے ہاٹ پاٹ بم رکھ کر نصب کیا تھا جس پر گزشتہ شب تقریبا10بجے مقامی افراد کی نظر پری جنہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی اطلاع دے دی تاہم وہ بدھ کی اعلی صبح بم ڈسپوزل یونٹ نے پہنچ کر ناکارہ بنا دیا واضح رہے کہ اس سے قبل مسمی حوشاب خان کے بیٹے کی اغوا کی ناکام کوشش کی گئی تھی جوکہ قوم نے چغہ پارٹی تشکیل دے کر ناکام بنائی جبکہ ایک دوسرے واقعے میں ان کے گھر کے مین گیٹ کے ساتھ بم نصب کرکے دھماکے سے نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :