کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ

کسانوںکے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی نفری اورگاڑیاں مال روڈ اور شہر کے داخلی راستوں پر تعینات رکھی گئیں

پیر 29 اپریل 2024 21:17

کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کسانوں اتحاد رہنمائوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گندم خریداری کے حوالے سے مسائل کے خلاف کسانوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد کسان بورڈ کے صدر رشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کرنے کے خلاف کسان بورڈ نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری اورگاڑیاں مال روڈ اور شہر کے داخلی راستوں پر تعینات رکھی گئیں۔کسان بورڈ پنجاب پاکستان اور کسان اتحاد کے رہنمائوں نے دعوی کیا کہ پنجاب پولیس نے کسانوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے کسان بورڈ پنجاب کے صدر رشید منہالہ کو گرفتار کرلیا، مال روڈ لاہور سے خاتون سمیت 3 کسانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ رشید منہالہ کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کریں گے، حکومت پنجاب کسانوں کے ساتھ فسطائیت پر اتر آئی ہے، کسان اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔