سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ملک بھرکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیئے،ادویات مہنگی کرنا عوام کے مفاد میں نہیں ،جسٹس تصدق حسین جیلانی

جمعرات 19 ستمبر 2013 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2013ء ) سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک بھرکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادویات مہنگی کرنا عوامی مفاد میں نہیں قیمتوں میں بے جا اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی جمعرات کو دوران سماعت جسٹس تصدق حسین گیلانی نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیاں قیمتوں میں من مانہ اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں جان بچانے والی ادویات پر بھی کاروبار چمکایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پرسپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے ملک بھرکی تمام فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو ادویات مہنگی کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔