ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ملتوی کردیاگیا، پشاور میں ناخوشگوار واقعے نے پورے ملک کو سوگ میں ڈال دیا ہے، سب مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری
پیر 23 ستمبر 2013 22:21
(جاری ہے)
چیئر مین سینیٹ نے اس موقع پر صوبائی اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پیارے اس اندوھناک واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اسکا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتاتاہم داد رسی کے ذریعے غم زدہ خاندانوں کے دکھ کوبانٹا جا سکتا ہے ۔چیئر مین سینیٹ نے کہ اس وقت ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ملکی سلامتی و بقاء کیلئے متحد ہو کر دہشت گردی و انتہاء پسندی کا مقابلہ کریں ۔ممبران نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ یہ واقع انتہائی شرمناک ہے اور یہ کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔سپیکر بلوچستان اسمبلی نے بھی چیئر مین سینیٹ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ یہ مسئلہ صرف پشاور کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں مسیحی برادری اور خیبر پختونخواہ کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سینیٹر ڈاکٹر سعیدہ اقبال نے کہا کہ اس انسانیت سوز واقعے میں معصوم بچے اور خواتین بھی کافی تعداد میں ہلا ک ہوئے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کا تحفظ کرنا ہو گااور امن کے قیام کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے بھی مطالبہ کیاکہ متاثرہ خاندانوں کی مناسب سرپرستی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کئے جائیں ۔سینیٹر ہمایون خان مندوخیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ہو گی اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ اجلاس میں مسیحی برادری سے اظہار افسوس کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے با ضابطہ طور پر بورڈ آف گورنر کے اجلاس کو ملتوی کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.