پاکستانی حدود میں نایاب پرندے کی موجودگی کا انکشاف ، وائلڈ لائف افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، چولستان کے ریگستانی علاقے میں سات روزہ سروے کے دوران 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ،نایاب پرندے دیکھے ، مجاہد کلیم
پیر 14 اکتوبر 2013 15:59
(جاری ہے)
ان کی ٹیم نے ایسے چار پرندوں کو دیکھا اور ثبوت ملے کہ ایسے مزید چھ پرندے اور بھی موجود ہوسکتے ہیں ان کے مطابق انڈین بسٹرڈ پرندوں کی دنیا بھر میں تعداد کسی طرح بھی 200 سے زائد نہیں اور ان میں سے دس پرندوں کی پاکستان میں موجودگی ایک قابل فخر بات ہے اور اس کی وجہ علاقے میں پرندے کا قدرتی مسکن موجود ہونا ہے یہ ڈیٹا انٹرنیشنل یونین فار دی کنزرویشن آف نیچر ( آئی یو سی این ) کی جانب سے جاری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2012 کے سروے میں پورے ریگستان میں ایسا کوئی پرندہ نہیں دیکھا گیا تھاہوبارا فاوٴنڈیشن انٹرنیشنل کے مطابق سال 2011 میں ایسے دوسو سے دوسوپچاس پرندے موجود تھے۔ چولستان میں 2009کے معمول کے سروے کے دوران پندرہ پرندے دیکھے گئے تھے۔ 2005 میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک بھوکے پرندے کو بچاکر، اس کا علاج کیا گیا اور بہترین صحت کی بحالی پر اسے دوبارہ ماحول میں چھوڑ دیا گیا تھا۔گریٹ انڈین بسٹرڈ نامی یہ پرندہ ’بھکر‘کہلاتا ہے اسے گھاس اور سبزے والی زمین کا بادشاہ کہا جاتا ہے یہ پرندہ دنیا بھر میں نایاب ہے اور صرف بھارت اور راجستھان سے ملحق پاکستانی علاقوں میں پایا جاتا ہے گزشتہ چند برسوں میں یہ انڈیا کی 16 ریاستوں میں پایا گیا جن میں گجرات، مدھیا پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹکا، آندھرا پردیش اور مغربی راجستھان شامل ہیں۔فصلوں اور کھیتوں پر کیڑے مار ادویات کے چھڑکاوٴ کی وجہ سے اس پرندے کی تعداد بہت تیزی سے کم ہورہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے بچانے کیلئے اس کا قدرتی مسکن بچانے کی بہت ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.