ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 22 سے 27 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی

ٹین پن باؤلنگ چمپئن کو 10 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا جائیگا

منگل اکتوبر 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15 اکتوبر 2013) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور ورچیول ایکسز انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 22 سے 27 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ ٹین پن باؤلنگ چمپئن کو 10 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

پی ٹی بی ایف کے سیکرٹری اعجاز الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ سات روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 300 سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کھلاڑیوں کے درمیان سنگلز، ڈبلز، امیچور، ٹیم کیٹگریز اور ماسٹرز مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان انٹرنیشنل سطح پر بھی اس کھیل میں بہت آگے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments