آسٹریلیا ،جنگلات میں لگی آگ پرقابونہیں پایاجاسکا، سوسے زائدمکان تباہ ، گھرکو بچانے کی کوشش کرنیوالابوڑھاشخص دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا، انتظامیہ نے سڈنی کے نواحی علاقے میں مزید گھرخالی کرنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:19

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پرقابونہیں پایاجاسکا ،سوسے زائدمکانات تباہ ہوگئے۔آسٹریلیاکی ریاست نیوساؤتھ ویلزکے جنگلات میں لگنے والی آگ غیرمعمولی درجہ حرارت اورتیزہواؤں کے باعث تیزی سے پھیلنے لگی۔

(جاری ہے)

آگ سے ملک کے سب سے بڑے شہرسڈنی کے قریب سوسے زائدمکانات تباہ ہوگئے ، اپنے گھرکوآگ سے بچانے کی کوشش کرنیوالابوڑھاشخص دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔انتظامیہ نے سڈنی کے نواحی علاقے میں مزید گھرخالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :