کینگروزکے خلاف دوسرے ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کے لیے پر عزم ہوں ،روندرا جدیجہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 15:04

موہالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر روندرا جدیجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کے لیے پر عزم ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق روندرا جدیجہ کو ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید چار وکٹیں درکار ہیں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 15 ویں بھارتی باؤلر بن جائیں گے۔ بھارت کی طرف سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز انیل کمبلے کو حاصل ہے۔ انہوں نے 334 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ روندرا جدیجہ نے 2009ء سے اب تک 81 ایک روزہ میچوں میں 96 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :