پاکستان آئی ٹی ایف ورلڈ رینکنگ سینئر ٹینس چیمپئن شپ 16 نومبر سے شروع ہو گی، کھلاڑیوں کے درمیان 35 پلس سنگلز، 45 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، 55 پلس سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) پاکستان سینئر ٹینس ایسوسی ایشن (پی ایس ٹی اے) کے زیر اہتمام 18 ویں پاکستان آئی ٹی ایف ورلڈ رینکنگ سینئر ٹینس چیمپئن شپ 16 نومبر سے کراچی جمخانہ میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی ایس ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ آئی ٹی ایف کا کیٹگری فور ایونٹ ہو گا، چیمپئن شپ میں انٹرنیشنل پلیئرز آئی ڈینٹیفکیشن نمبر (آئی پی آئی این) رکھنے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25 اکتوبر کر اپنی انٹریز متعلقہ آفس میں جمع کرا دیں۔ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کے درمیان 35 پلس سنگلز، 45 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، 55 پلس سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :