امریکی سفیر کا اسرائیل کے حق دفاع کی دوبارہ حمایت کا اعلان ، امریکہ اسرائیل پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے ، امریکی سفیر ڈین شاپیرو

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:26

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) اسرائیل میں امریکی سفیر ڈین شاپیرو نے ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے مزاحمت کے خلاف کارروائیاں کرنے کے اسرائیلی کے حق کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے 1948میں اسرائیل کے زیر تسلط آنے والے علاقوں کو غزہ سے ملانے والی سرنگ کے دورہ کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور ان حملوں کے جواب میں کارروائی کرنے کے اسرائیلی حق کی حمایت کرتا ہے۔امریکا ماضی کی طرح اب بھی فلسطینیوں کے حقوق کی قیمت پر قابض اسرائیل کی حمایت کی پالیسی قائم رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :