نیئر حسین بخاری کی قیادت میں 6 رکنی پارلیمانی وفد اقوام متحدہ میں سالانہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ

منگل 12 نومبر 2013 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2013ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی قیادت میں 6 رکنی پارلیمانی وفد اقوام متحدہ میں سالانہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفد میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر الیاس احمد بلور، بابر غوری، رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب اور سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک شامل ہیں۔ چیئرمین سینٹ اجلاس میں پائیدار ترقی اور نظم و نسق سے متعلق امور پر پاکستان کا نکتہ نظر واضح کریں گے۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :