ہسپتالوں اور نجی کلینکس میں ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں،شوکت یوسفزئی، ہسپتالوں کے لئے بنائی جانے والی پی سی ون میں سکیورٹی فراہم کرنے کو ترجیح دی جائیگی، ہسپتالوں کے حالات زار کو بہتر بنانے کیلئے تحیصل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو خود مختاری دینگے، وزیر صحت خیبرپختونخوا
پیر 25 نومبر 2013 22:02
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کی تشویش دور کرنے کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو ایک سمری بھیجیں گے تاکہ ایسے نجی ہسپتال جن میں سکیورٹی کا انتظام نہیں انہیں بند کیا جائے ۔
انہو ں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں سکیورٹی سسٹم کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں اور اس سلسلے میں نجی سکیورٹی اداروں کی خدمات حاصل کریں ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پشاور میں دو جی ایس ایم لوکیٹرز (G.S.M Locators)بھی نصب کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے ڈبگری گارڈن پشاور میں سکیورٹی بھی بڑھائی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ 60سالوں میں طبی شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی مگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے وعدوں کے مطابق جلد ہی ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر کا معاملہ حل کرے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی نظام موثر بنانے کے لئے ڈھائی ہزارکی تربیت یافتہ انسداد دہشت گردی فورس کی بھرتی کی جا رہی ہے تاکہ سکیورٹی کا انتظام مزید بہتر ہو اور عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی ہو سکے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پشاور میں نیا ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل کالج بنائی جایا گاجبکہ پیرا میڈیکل سٹاف کی تعلیم و تربیت کے لئے قائم ہونے والے ادارے کا نام بھی ذوالفقار علی بھٹو پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ رکھا جائے گا ۔کانفرنس سے سی سی پی او پشاور اعجاز احمد ، ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے پروفیسر ڈاکٹر وقار عالم خان ، ہیلتھ ایمپلائزکوارڈینیشن کونسل کے صوبائی صدر ڈاکٹر موسیٰ کلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ( وائی ڈی اے ) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.