گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:19

گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے مسائل موقع پر ہی حل کئے، اس موقع پر سائلین نے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مالی مسائل کا شکار حیدرآباد کی فیملی کو ایک لاکھ روپے کی نقد امداد بھی دی، مالک مکان کی جانب سے بے دخل کی جانے والی خاتون کو گورنر سندھ کی جانب سے پلاٹ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :