اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ

قانون ساز اسمبلی کے قیام سے سندھ میں جمہوری و پارلیمانی سیاست کی ابتدا ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:59

اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ27اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ سندھ اسمبلی کے قیام کے نتیجہ میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبد الرشید چنا نے کہا کہ 27 اپریل 1937 کو سندھ اسمبلی کا سب سے پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہ بمبئی سے علیحدگی کے بعد سندھ ایک اسٹیٹ کے طور پر وجود میں آیا، قانون ساز اسمبلی کے قیام سے سندھ میں جمہوری و پارلیمانی سیاست کی ابتدا ہوئی۔

انہوںنے کہا کہ سندھ اسمبلی کے قیام کے نتیجہ میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا، پیپلز پارٹی جمہوری روایات کو قائم رکھنے کے لیے کام کررہی ہے، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں ہونے نہیں دیں گے۔وزیراعلی سندھ نے اراکین اسمبلی، سندھ کے عوام اور دنیا بھر کے جمہوری اداروں کو مبارک باد بھی پیش کی۔