ڈینگی کو صرف مربوط ،مشترکہ اور نان سٹاپ پرفارمنس کے ذریعے ہی شکست دی جاسکتی ہے‘ یاسین سوہل

منگل 3 دسمبر 2013 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 دسمبر 2013ء) اراکین صوبائی اسمبلی یاسین سوہل اور لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ عوامی نمائندے گھر میں بیٹھنے کی بجائے گلی محلوں میں شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے اور اس حوالے سے اُن کا شعور اجاگر کرنے کے لیے دن رات متحرک ہیں۔ انہوں نے یہ بات والٹن کے مختلف علاقوں میں منی اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر جاری سرگرمیوں میں شرکت کے دوران انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے شوکت ٹاؤن والٹن میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پورے علاقے میں تمام گلیوں ، مساجد ، سکولوں اور بازاروں میں بھرپور کلین سویپ کیا ریڈ الرٹ اور ہائی رسک ایریاز پر فوگنگ اور سپرے کروایا۔اے سی کینٹ رائے امتیاز ، ایڈیشنل سی ای او ایجوکیشن فہیم علی، انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سعید الرحمن، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل اور اینٹی ڈینگی سکواڈکی ورک فورس نے ان سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے لبنیٰ فیصل نے شوکت ٹاؤن ، مدینہ کالونی ، چونگی امرسدھو پنڈ اور دیگر علاقوں میں گھر گھر جا کر خواتین سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ شفاف پانی میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے پیش نظر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ایم پی اے یاسین سوہل نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ شوکت ٹاؤن ، والٹن ، چونگی امرسدھو پنڈ ، مدینہ کالونی اور دیگر علاقوں میں ان ڈور ڈینگی لاروا سرویلنس اور سپرے و فوگنگ کی کارروائی کی نگرانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :