خیبر ایجنسی ، پولیو ٹیم پر فائرنگ کے بعد سیکیورٹی ملنے تک ورکرز نے مہم میں شرکت کرنے سے انکار کردیا

ہفتہ 14 دسمبر 2013 13:59

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) صوابی اور جمرو د میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے بعد خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی ملنے تک ورکرز نے مہم میں شرکت کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث ایجنسی بھر میں پولیو مہم معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کومحکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر کے جاں بحق ہو نے کے واقعہ کے بعد پولیو ورکرز نے پولیومہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے ایجنسی بھر میں پولیو مہم معطل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب تک سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ پولیو مہم میں شامل نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :