پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ کپ کا آٹھواں مرحلہ (کل)تین جنوری کوکھیلا جائے گا

بدھ جنوری 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ کپ کا آٹھواں مر حلہ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈکی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ کے آر ایل کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی کی ٹیم، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں پی آئی اے کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے ہوگا۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں پورٹ قاسم اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں حبیب بینک لمیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا۔ ایونٹ میں 11 ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں حبیب بینک ‘ نیشنل بینک ‘ پی آئی اے ‘ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ‘ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ‘ واپڈا ‘ پورٹ قاسم ‘ کے آر ایل ‘ یونائیٹڈ بینک ‘ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :