ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا

پیر 6 مئی 2024 16:09

ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہارے ضرور ہیں لیکن ہم یکطرفہ میچز نہیں ہارے سارے میچز سنسنی خیز ہوئے تھے، پلیئرز کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ایک انٹرویو میں فاطمہ ثنا نے کہا کہ ہمارے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں مسلسل کرکٹ مل رہی ہے، انگلینڈ کی سیریز کیلئے ہم کافی پر اعتماد ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے جذبے کو بلند رکھ کر کھیلیں گے، کوشش کریں گے کہ مومینٹم بحال کریں، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیلے تھے، بدقسمی سے ویسٹ انڈیز سے اچھے رزلٹ نہ ہوئے۔فاطمہ ثنا ء نے کہا کہ ہم اچھا میچ کھیلتے کھیلتے اس کو فنش نہیں کر پاتی ہیں، جہاں ہمیں بطور ٹیم کلک کرنا ہوتا ہے وہاں نہیں کر پا رہی ہیں، ہم آپس میں بیٹھ کرڈسکس کرتی ہیں، امید ہے اس کے نتائج ملیں گے۔

(جاری ہے)

فاطمہ ثنا نے کہا کہ ہر کسی کو اندازہ ہے کہ کیا غلطی ہورہی ہے، ہم ایک دوسرے کو بیک کر رہی ہیں، ہمیں بطور ٹیم کلک کرنے کی ضرورت ہے۔قومی ویمن فاسٹ بولر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں انجری کے بعد کم بیک کیا تھا اس لیے پوری جان ماری، انگلینڈ میں کوشش ہوگی کہ بطور بولر بہترین پرفارمنس دوں، انگلینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ بولرز کو مددگار ثابت ہوتی ہیں۔فاطمہ ثنا ء نے کہا کہ امید ہے انگلینڈ کے دورے میں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔

متعلقہ عنوان :