پاکستان کا قرض 15 ہزار ارب تک پہنچ گیا: اسحاق ڈار
بدھ 1 جنوری 2014 20:29
(جاری ہے)
نگران حکومت نے بھی معیشت میں سیاست کا استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے ٹیرف بڑھایا مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال پر اپنی بریفنگ میں کہا کہ 1999ء میں پاکستان کے ذمہ 2 ہزار 946 ارب روپے قرض تھا جو 2013ء میں 15 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ معاشی بحران سے نکلنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ملک کی معیشت ایک دن میں خراب یا بہتر نہیں ہو سکتی۔ 2007ء کے عالمی معاشی بحران سے نکلنے کے لئے دنیا کو 5 سال لگ گئے۔ نگران حکومت نے معیشت میں سیاست کا استعمال کرکے ملک کا نقصان کیا۔ نگران حکومت نے ٹیرف بڑھایا مگر اس پرعملدرآمد نہیں کیا۔ اگر ماہانہ بنیادوں پر ٹیرف کو بڑھایا جاتا تو ملکی معیشت پرایک دم سے بوجھ نہ پڑتا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی توملک کی مجموعی پیداوار 3 فیصد تھی۔ گزشتہ سال پاکستان میں کم ترین 12.6 فیصد سرمایہ کاری ہوئی۔ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو بجٹ خسارہ 8.8 فیصد تھا لیکن اب ہم اسے 8 فیصد تک لے آئے ہیں۔ مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے ہم نے ماضی میں بھی بچت کی پالیسی اپنائی اور 1999ء میں ڈیوٹی فری گاڑیاں درآمد کرنے کا وی آئی پی کلچر ختم کی۔ اب بھی ہم اسی راستے کو اپنائے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 40 فیصداور وزراء کے اخراجات میں 30 فیصد کمی کی گئی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اور وزراء کا صوابدیدی فنڈ بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے خود مختار اداروں کو 45 دن میں غیر ضروری اخراجات ختم کرنیکی ہدایت کر دی ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں 2 ارب سالانہ بچت ہوگی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے 5 نومبر 2013ء تک 206 ارب کے نوٹ چھاپے۔ بجلی کی طلب اور رسد میں کمی کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ موجودہ لوڈشیڈنگ نہروں میں بھل صفائی کے باعث ہے۔ ہم نے گردشی قرضوں کو 60 روز میں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن 45 روز میں ہی اسے ادا کر دیا جس سے سسٹم میں ایک ہزار 700 میگا واٹ بجلی داخل ہوئی۔ گردشی قرضوں کی مد میں ادا کی گئی تمام رقم کا پورا حساب وزارت خزانہ کی ویب سائیٹ میں موجود ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.