کراچی‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری
جمعرات 2 جنوری 2014 16:33
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) شہرقائد کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد دومبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے ۔دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان ہے۔ملزمان کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، دستی بم اور جعلی شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ لانڈھی کے علاقے تین تشددزدہ لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر کنواری کالونی میں رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر مشترکہ کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے)
ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سعید اللہ اور اعظم محسود کے نام سے کی گئی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، دستی بم، مختلف ناموں کے جعلی شناختی کارڈز، جہادی لٹریچر اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہے۔ملزموں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ادھرابراہیم حیدری تھانے کی حدودمزار ابراہیم حیدری کے قریب چشمہ گوٹھ سے 3 تشددزدہ لاشیں ملی ہیں ،جن کی شناخت امین موٹا،عطاء الرحمن اور عادل خٹک کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق تینوں کاتعلق جرائم پیشہ افراد گروپ سے ہے۔ جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ قبل ازیں رینجرز نے ملیر لیاقت مارکیٹ اور وائرلیس گیٹ کے قریب ٹارگیٹڈآپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے وابستہ دو افراد احمر اور انیس کو حراست میں لے لیا گیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.