ٹانک، چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی، بھابھی کو قتل کر دیا
اتوار 5 جنوری 2014 12:47
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) ٹانک میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی اور بھابھی کو قتل جبکہ بہن اور ماں کو زخمی کردیا۔ٹانک کے علاقہ شاہ زمانی میں گھریلوناچاقی پرچھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں ماں اور بہن بھی زخمی ہوگئیں۔
(جاری ہے)
مقتول نسیم گل بیٹنی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک ہی گھر میں رہتے تھے اور آج صبح مقتول نسیم گل نے اپنے چھوٹے بھائی کے بیٹے کو ڈانٹا جس پر اس کا چھوٹا بھائی طیش میں آگیا اور اس نے اپنے بڑے بھائی پر فائرنگ کردی اور اسکی بیوی اپنے خاوند کو بچانا چاہتی اور وہ بھی فائرنگ کی زد میں آگئی مقتول نسیم گل بیٹنی کی والدہ نے بتایا کہ میں اور میری بیٹی بھی چھڑانے آئے اور انھیں بھی پسٹل کی گولیاں لگیں۔
اور اس کا چھوٹا بیٹا سلام گل اپنے بھائی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ٹانک پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔مقتول نسیم گل بیٹنی ٹانک رکشہ یونین کے صدر اور جماعت اسلامی کے سرگرم رکن تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.