بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، پرتشدد واقعات میں 6 مظاہرین ہلاک
اتوار 5 جنوری 2014 13:29
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بنگالی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں پولنگ اسٹیشن کے باہر بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں کے پیش نظر 149 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ موخر کردی گئی، مظاہرین کی جانب سے اب تک 100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز نذر آتش کر دئے گئے ہیں، حکمران جماعت عوامی لیگ کی سربراہ اور وزیراعظم حسینہ واجد نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو نظر بند کیا ہوا ہے جس کے خلاف بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے حامی سراپا احتجاج ہیں۔
بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی سمیت 20 اتحادی جماعتیں پہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کر چکی ہیں، حکمران جماعت نے ووٹنگ کو پرامن رکھنے کے لیے حساس پولنگ اسٹیشنز پر 50 ہزار فوجی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا ہے ۔(جاری ہے)
ملک کے مختلف حصوں میں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کے درمیان گزشتہ ایک ماہ کے دوران شدید تصادم کے نتیجے میں اب تک سیکروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پولنگ سے قبل اپوزیشن جماعت کے حامیوں نے متعدد پولنگ اسٹیشن نذر آتش بھی کئے،جھڑپوں کے باعث بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے،دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے سیکڑوں کارکنان کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اراکین کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 153 پر حکمران جماعت عوامی لیگ کے امیدواروں کے کامیاب ہونے کا امکان ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.