ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کو 44روز مکمل ،ڈرون حملے رکنے تک دھرنا جاری رکھیں گے،عمران خان کی کال پر ہر قربانی کو تیار ہیں،قبائلی عمائدین
اتوار 5 جنوری 2014 18:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف جاری دھرنے کو 44روز مکمل ہو گئے۔اتوار کو 44ویں روز تحریک انصاف فاٹا کے کارکنان نے دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی اس موقع پر ان کیساتھ اتحادی جماعتوں کے کارکنان ،آرگنائزر و بابائے دھرنا فیاض خلیل،اقلیتی رہنما ارنسٹ نہال، قبائلی عمائدین امین زادہ آفریدی،جمال آفریدی،جاوید آفریدی،عبدالرزاق شنواری،ڈاکٹر خلیل،خان رحمان آفریدی،ساجد مہمند ،نوید ،جلال و دیگرکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
قبائلی کارکنان نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی بھی نکالی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں نے قبائلی عوام پر ہونیوالے مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔(جاری ہے)
قبائل پاکستان کے دیگر عوام جتنے ہی محب وطن ہیں اور انھوں نے پاکستان کیلئے جو قربانیاں دیں وہ کسی نے نہیں دیں۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم ڈرون حملے بند کروانے کیلئے سنجیدہ نہیں بلکہ در پردہ امریکہ کو یقین دلایا ہے کہ ڈرون حملوں پر صرف احتجاجی بیان دیا جائیگا اور ا ن حملوں کیخلاف مزید کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائیگا۔
انھوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں میں صرف عمران خان قبائلی عوا م کیساتھ مخلص ہیں اور ہمیشہ سے ان کی آواز اٹھاتے چلے آ رہے ہیں۔قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک کال پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے بند ہونے تک دھرنا جاری رہیگا اور قبائل اس میں بھرپور شرکت جاری رکھیں گے۔دھرنے کے شرکاء نے ڈرون حملوں اور امریکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور امریکہ اور وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔آج پیر کو بھی قبائل دھرنا دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.