مشرف ایئر ایمبولینس سے باہر جائیں گے، خورشید شاہ
منگل 7 جنوری 2014 11:40
سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پرویز مشرف ابھی اور بیمار ہونگے، اسٹریچر پر سوار ہو کر ایئر ایمبولینس سے باہر جائیں گے، خورشید شاہ نے پیش گوئی کر دی۔ اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چالیس پچاس لوگوں کو بچا کر صرف ایک شخص کے خلاف ٹرائیل بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ تین نومبر کیئے جانےوالا ٹرائیل بارہ اکتوبر کے حوالے سے آنا چاہیئے تھا کیونکہ تین نومبر میں صرف ایک شخص ہے جبکہ بارہ اکتوبر کے ٹرائیل میں عدلیہ کے وہ ججز بھی آئیں گے جنہوں نے انہیں اختیار دیا تھا کہ وہ تین سال تک کے لیے آئین میں ترمیم کر لیں۔ وہ کور کمانڈرز بھی آئیں گے جن کو بچایا گیا ہے اگر اس ایک شخص کو سزا ہوئی تو دنیا اسے نہیں مانے گی وہ کہے گی کہ مارشل لاء لگانے والے کہاں گئے ان کو سزا کیوں نہیں آئی تین نومبر کو صرف تین ججز کے خلاف ایمر جنسی ہوئی تھی۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف ٹرائیل پر فوج کی خاموشی نیم رضا مندی ہے جنرل مشرف سے معاہدہ ہو چکا ہے کہ اسے باہر بھیج دیا جائے گا ہر کوئی پیپلز پارٹی کا لیڈر نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں وہ کب کیا کہتے ہیں کسی کو پتہ نہیں چلتا اور با دشاہ لوگ ہی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا معاملہ ریشم کے دھاگوں کی طرح الجھ گیا ہے اٹھارہ جنوری کو الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے کیونکہ اب تک لسٹیں تک تیار نہیں اور سندھ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں گئی ہے اس کا فیصلہ آنا باقی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.