نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:50

نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی مراسلہ لکھ دیا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، اسلام آباد سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت وفاقی اداروں میں مشتہر آسامیوں پر گلگت بلتستان کے کوٹہ پر عملدرآمد بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کوبھجیے گئے خصوصی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت وفاقی اداروں میں مشتہر آسامیوں پر گلگت بلتستان کے کوٹہ پر عملدرآمد بنایا جائے، گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے متعین کوٹے کو یقینی بنانے میں وزیر اعظم بھرپور کردار ادا کریں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نیکہا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے محکموں میں گلگت بلتستان کے کوٹے پر عملدرآمد سے بے روزگاری میں کمی آئے گی، گلگت بلتستان کے کوٹے پر عملدرآمد سے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے ایک مثبت اور اچھی خبر ہوگی