پاکستان اور چین گڈانی میں 660 میگاواٹ کے پلانٹ کے قیام بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
منگل 7 جنوری 2014 13:56
بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پاکستان اور چین نے کوئلے کی مدد سے چلنے والے گڈانی میں 660 میگاواٹ کے پلانٹ کے قیام بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی وزیر خوکلہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تو انائی کے دیرینہ بحران کوحل کرنے میں چینی تعاون قابل تعریف ہے ، امید ہے چینی تعاون سے ہم توانائی کا بحران جلد ہی حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیا دت میں موجودہ حکومت نے توانائی کے بحران کو حل کرنے کو بڑی ترجیح دی ہے۔ استقبالیہ میں پاکستان میں توانائی کے مختلف منصوبوں اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں کام کرنے والی مختلف چینی کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وزیر پانی و بجلی خوکلہ محمد آصف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ سال جولائی میں چین کے اپنے دورہ میں چینی قیادت کے ساتھ توانائی کے کئی منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا اور پاکستان چین اقتصادی راہداری سمیت توانائی کے آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے جو کہ بڑے اہم معاہدے تھے۔
خوکلہ آصف نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ چینی تعاون سے ہم توانائی کا بحران جلد ہی حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے توانائی کا بحران حل کرنے میں چینی کمپنیوں کے بھرپور تعاون کو سراہا اور کہا کہ چینی کمپنیوں کی مدد سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیاں ہونگی۔ قبل ازیں پاکستان اور چین نے کوئلے کی مدد سے چلنے والے گڈانی میں 660 میگاواٹ کے پلانٹ کے قیام بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ دستخط کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خوکلہ آصف، سفیر مسعود خالد اور سی جی جی سی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو صدر یانگ یشیو بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.