متنازعہ انتخابات کے بعد شیخ حسینہ واجد نے تیسری بار بنگلہ دیشی وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
اتوار 12 جنوری 2014 17:28
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) شیخ حسینہ واجد نے ملک میں ہونے والے خونی انتخابات کے بعد تیسری بار وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد نے صدارتی محل میں شیخ حسینہ واجد سے وزیراعظم کا حلف لیا، شیخ حسینہ واجد کی تقریب حلف برداری کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔
شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے آئین کے مطابق اپنے فرائض پورے کریں گی، اس موقع پر شیخ حسینہ واجد کی 48 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔(جاری ہے)
حلف برداری کی تقریب میں ایک ہزار اعلی حکومتی اور فوجی اہلکار سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 5 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کا بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن کی 21 جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا اور انتخابات کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
شیخ حیسنہ واجد نے انتخابات میں اپنی جیت کو آئینی قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کے تمام الزامات کی تردید کی تھی، شیخ حسینہ واجد نے حالیہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی 80 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.