کاروکاری اور ونی کی ظالمانہ رسم کے تحت خواتین کو نشانہ بنانا بنیادی حقوق کی پامالی اور عدالتی نظام کی صریحاً خلاف ورزی ہے ‘ایم کیوایم
بدھ 15 جنوری 2014 13:21
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں جیکب آباد میں دو خواتین کو کاروکاری قراردیکر قتل کرنے اور دو بچیوں کو ونی کی ظالمانہ رسم کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف اور مرکزی کمیٹی کی رکن محترمہ نسیم محمد علی نے اپنے خیالات کااظہار کیا اور جیکب آباد میں خواتین کے ساتھ ہونے والے افسوسناک اور دردناک واقعہ کو خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالی اور عدالتی نظام کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ۔
اجلاس سے اظہار کرتے ہوئے محترمہ نائلہ لطیف نے کہاکہ اعلیٰ عدالت نے جرگوں کے انعقاد پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن اس کے باوجود اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں خواتین جرگہ سسٹم کے تحت فرسودہ اور ظالمانہ رسومات کا نشانہ بنایاجارہااور ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ ذہنیت اور علم سے دوری خواتین اور معصوم لڑکیوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کا سبب ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.