ایس پی چوہدری اسلم کی المناک موت کے پیچھے بلیک واٹر کے ملوث ہونے کا شبہ
بدھ 15 جنوری 2014 16:21
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی المناک موت کے پیچھے امریکی بلیک واٹر کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق طالبان کے اعلان قتل کے شواہد میں دم نہیں ہے حساس اداروں کی طرف سے بلیک واٹر پر شبہ کا اظہار کیا گیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ بلیک واٹر اسلم چوہدری بلیک واٹر کے ساتھ وابستگی چاہتے تھے شہر بھر کی سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں بلیک واٹر کے مرکز امریکی حکام چوہدری اسلم سے رپورٹ چاہتے تھے ،بھاری معاوضہ کی پیشکش کے باوجود چوہدری اسلم نے انکار کیا تھا ۔
اطلاع کے ہے کہ امریکی بلیک واٹر کے لوگوں کے ایسے طالبان سے رابطوں کی اطلاع ہے جو کراچی میں امریکی اشاروں پر کام کرتے ہیں ، چوہدری اسلم نے امریکی رابطوں میں رہنے والے طالبان کے خلاف کئی بڑی کاروائیاں کی تھیں ۔(جاری ہے)
گھر پر ہونے والی دہشت گردی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ۔جان لیوا واقعہ بھی امریکی بلیک واٹر کے لوگوں کی کارستانی پر شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
اسلم چوہدری کے ساتھ کام کرنے والے کئی افراد کے امریکی بلیک واٹر سے رابطوں کا ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے ۔وزیرِ اعظم نے ایک بڑے حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد چوہدری اسلم کے چھا پوں اور پکڑے گئے افراد کی مکمل فہرست بھی طلب کر لی ہے ۔چوہدری اسلم کی ہلاکت میں غیر ملکی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ چوہدری اسلم کئی محاذوں پر بیک وقت دہشت گردوں نبرد آزماتھے تاہم حساس اداروں کی جانب سے جلد چوہدری اسلم کی ہلاکت کے اسباب سامنے آنے والے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.