لندن،پاکستانی حلوائی کوغلیظ ماحول میں مٹھائیاں تیارکرنے پر 2400پاؤنڈ جرمانہ
جمعرات 16 جنوری 2014 13:17
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) برطانیہ میں انتہائی غلیظ ماحول میں مٹھائیاں بناکر بیچنے والے پاکستانی نژاد شخص پر عدالت نے 2400پاونڈ جرمانہ عائد کردیا ۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 53 برس کے پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمداکرم کی دکان پراگست میں چھاپہ مارا گیا تھا،ان کا دعویٰ تھا کہ وہ پاکستان کی مشہور مٹھائیاں تیار کرتے ہیں ، تاہم چھاپے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن برتنوں میں مٹھائیاں بنائی جاتی تھیں وہ انتہائی غلیظ تھے اور ان میں گریس لگی ہوئی تھی اورمکھیوں کی گندگی سے بھر ے ہوئے تھے۔
کچن کی دیواریں بھی انتہائی گندی تھیں ۔مٹھائیوں کے ساتھ ساتھ سموسے اور چاول کی ڈشزبھی اسی ماحول میں تیارکی جاتی تھیں۔جس پر عدالت نے گزشتہ روز محمداکرم کو 2ہزار 400 پاونڈ جرمانہ عائد کردیا جبکہ کاونسل کوبھی ڈیڑھ ہزار پاونڈ دینا پڑیں گے۔محمداکرم نے عدالت کو بتایا کہ وہ 17 برس سے یہاں کاروبار کررہا ہے اور یہ پہلاموقع تھا کہ اسے اس قسم کے مقدمے کا سامنا ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
لبنان میں پیجرزدھماکوں کے بعد تائیوان میں گرفتاریاں، تفتیش
-
ٹرمپ نے نیا جھگڑا کھڑا کردیا، ووٹرزرجسٹریشن کے طریقہ کار چیلنج
-
امریکی صدر جوبائیڈن نے شرح سود میں کمی امریکی معیشت کیلئے اچھی خبر قرار دیدیا
-
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
-
سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں
-
بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا
-
پیجرزاسرائیلی انٹلیجنس نے تیارکیے، امریکی اخبار
-
لبنان، واکی ٹاکی ڈیوائسزمیں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
-
نیتن یاہو کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام، 1 شخص گرفتار
-
چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے،بائیڈن
-
یو اے ای کے صدرپیرسے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے، امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے
-
اسرائیلی فوجی سربراہ کی حزب اللہ کو دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.