سوئی گیس کمپنی نے اوگرا سے یکم جنوری سے قیمت میں7فیصد اضافہ کرنے کی اجازت طلب کر لی
جمعرات 16 جنوری 2014 15:58
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) سوئی ناردرن نے آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی(اوگرا) سے یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں7فیصد (96.80 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو)اضافہ کرنے کی اجازت طلب کر لی ۔ سو ئی گیس کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر عظمی عادل نے اوگرا کے چیئرمین سعید اختر کے روبرو درخواست پیش کی ۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کمپنی کو اس وقت 53ارب 42کروڑ50لاکھ روپے کے مالی خسارے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لئے گیس کی قیمت میں یکم جنوری2014سے96روپے80پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ 2012-13اور2013-13 کی مالی ضروریات کے موخر کیسوں کا فیصلہ نہ ہونے، امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کروڈ آئل اور فیول آئل کی قیمتوں میں اضافے اور مختلف گیس فیلڈز سے گیس سپلائی میں کمی کے باعث گیس کی قیمت میں اضافے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ میں گرگری آئل فیلڈ سے بلوں کی عدم وصولی ،گیس چوری، بلک میٹرز کی بجائے انفرادی میٹرز لگانے، لیکج اور پیمائشی خرابی کی وجہ سے کمپنی کے یو ایف جی میں اضافہ ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.