سرکاری افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، کام چوروں، کرپٹ عناصر اور تاخیری حربے استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، محمود خان،پی ٹی آئی اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا ،تمام شعبوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کو عملی جامہ پہنائیگی،وزیر سیاحت خیبرپختونخوا
جمعہ 17 جنوری 2014 20:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سیاحت، کھیل،میوزیم و آثار قدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے اپنے زیر نگران محکموں کے افسروں اور اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر اندر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی لینے، تاخیری حربے استعمال کرنے اور کام چوروں سمیت کرپٹ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے منشور اور قائد کے وژن کے مطابق گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدوں اور تمام شعبوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کو عملی جامہ پہنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورازم ہال پشاور میں اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس و سیاحت خیبر پختونخوا احمدحسن، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جمال تاثیر، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس طارق محمود،ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ڈاکٹر نسیم، ایم ڈی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ مشتاق احمد کے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔
اجلاس میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جاری منصوبوں جن میں قیوم سپورٹس سٹیڈیم،مردان سوئمنگ پول، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسی طرح سیاحت اور آرکیالوجی کے زیر اہتمام جاری منصوبوں پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی ۔صوبائی وزیر نے افسران کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، خلوص نیت اور قومی جذبے سے سرشار ہو کر انجام دیں اور محکموں کی نیک نامی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.