یورپی یونین اورامریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی کردی، فیصلہ نافذ العمل ہوگیا،قیمتی دھاتوں کی تجارت، تیل بردار جہازوں کے لیے انشورنس پر عائدپابندیاں نرم کی گئیں
منگل 21 جنوری 2014 18:56
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) یورپی یونین اور امریکا نے ایران پر عاید اقتصادی پابندیوں میں نرمی کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایران پر عاید بعض پابندیوں کے خاتمے سے متعلق فیصلہ منگل سے نافذ العمل ہوگیا ہے اور اس کے تحت ایران کی پیٹرو کیمیکلز اور سونے سمیت قیمتی دھاتوں کی تجارت اور تیل بردار بحری جہازوں کے لیے انشورنس پر عاید پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔
ان کے علاوہ بعض دوسری پابندیوں کو بھی ہٹایا گیا ہے۔یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے پائے مشترکہ لائحہ عمل پرمنگل سے عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد کونسل نے ایران کے خلاف عاید مختلف پابندیوں کو چھے ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں منعقدہ اپنے ماہانہ اجلاس میں ایران کے خلاف عاید پابندیوں کو معطل کرنے سے اتفاق کیا اور یہ اقدام اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)کی جانب سے یہ یقین دہانی موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے کہ ایران نے عبوری معاہدے کے تحت اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
یورپی یونین کے فیصلے کے تحت جن پابندیوں میں نرمی یا ان کا خاتمہ کیا گیا ہے،ان میں 2012 میں ایران کے خام تیل کو لے جانیوالے بحری جہازوں کی انشورنش اور ٹرانسپورٹنگ پر عاید پابندی سب سے نمایاں ہے۔اس اقدام کی وجہ سے ایران کی خام تیل کی برآمدات نصف سے بھی کم ہوکر رہ گئی تھیں۔درایں اثنا امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھی ایران پر عاید پابندیوں میں نرمی کی منظوری دے دی ہے اور اس کو توثیق کے لیے کانگریس کو بھیج دیا ہے۔امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کو چھے ماہ کی عبوری مدت کے لیے ہٹانے کے اقدام سے قبل ایران نے نطنز میں واقع اپنے جوہری پاور پلانٹ میں یورینیم کو اعلی سطح تک افزودہ کرنے کا کام معطل کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.