تھائی لینڈ ، دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں 2 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی
بدھ 22 جنوری 2014 12:47
بنکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) تھائی لینڈ کی حکومت نے عوامی مظاہروں کی شدت میں کمی لانے کیلئے دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں 2 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی وزیراعظم نے عوامی مطالبے کے برخلاف استعفیٰ نہ دینا کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کا نفاذ کردیا ہے جس کے بعد بنکاک سمیت مختلف صوبوں میں کرفیو لگا دیا گیا جبکہ اس دوران 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
وزیراعظم ینگ لوک شیناوترا کا کہنا تھا کہ مظاہرین سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں گے جبکہ فوج کو اس تمام معاملات سے الگ رکھا جائے گا صرف پولیس کی مدد سے ہی حالات پر قابوپانے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین وزیراعظم ہاوٴس کے علاوہ سرکاری دفاتر اور بینکوں پر قبضہ کر چکے ہیں اس کے باوجود حکومت مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل چاہتی ہے۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں 2 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا -متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.