چار سدہ دھماکہ ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے لئے معاوضے کا اعلان
بدھ 22 جنوری 2014 14:09
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے چارسدہ سر ڈھیری بازار میں دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے لئے معاوضے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
بدھ کو وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے 30 لاکھ روپے فی کس اورزخمی شہریوں کیلئے دو ،دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے شہید پولیس جوانوں کے ورثا کو ان کی ملازمت کی مدت تک پوری تنخواہ کی ادائیگی، بچوں کی مفت تعلیم اور خاندان کے ایک ایک فرد کو فوری روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چارسدہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ، ڈی پی او اور وزیر صحت کو سرڈھیری پہنچنے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.