برطانیہ،فرانس، بلجیم کاشام جانے والے نوجوان یورپی جہادیوں میں اضافے پر تشویش،ہمارے لیے یہی خطرہ ہے جس کا ہمیں آئندہ برسوں میں سامنا کرنا پڑے گا،فرانسیسی وزیرخارجہ کی گفتگو
جمعرات 23 جنوری 2014 19:31
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) شام کا رخ کرنے والے نوجوان یورپی جہادیوں کی تعداد میں اضافے پر برطانیہ، فرانس اور بلجیم نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے لیے یہ بات سب سے بڑا خطرہ ہے جس کا ہمیں آئندہ برسوں میں سامنا کرنا پڑے گا۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان یورپی ملکوں میں حکام کو تشویش ہے کہ یہ جنگجو عناصر شام سے واپسی پر ان ریاستوں میں سلامتی کے بڑے خطرات کی وجہ بن سکتے ہیں،رپورٹ کے مطابق شام کے تین سالہ خونریز تنازعے میں حصہ لینے والے کئی یورپی جہادی وہاں پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔
مختلف یورپی ملکوں کے حکام اور سکیورٹی ماہرین کے مطابق جہادیوں کے علاوہ عسکریت پسند زیادہ سے زیادہ تعداد میں ابھی تک شام کا رخ کر رہے ہیں، فرانسیسی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے یہ بات وہ سب سے بڑا خطرہ ہے، جس کا ہمیں آئندہ برسوں میں سامنا کرنا پڑے گا۔ جرمن خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اب تک جرمنی سے 270 کے قریب مقامی باشندے شام کی لڑائی میں حصہ لینے کے لیے مشرق وسطی کی اس ریاست کا رخ کر چکے ہیں۔ ان میں سے اب تک 15 جرمن شہری مارے بھی جا چکے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.