شیعہ علماء کونسل کا وفاقی حکومت کو 24گھٹنے کا الٹی میٹم، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مظاہرے دھرنوں میں تبدیل کردینگے، عارف واحدی، سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کئے جارہے ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
جمعرات 23 جنوری 2014 21:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور بزرگ علماء کرام کی مشاورت کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان حکومت کو چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتی ہے کہ سانحہ مستونگ کوئٹہ اور دیگر سانحات میں ملوث شدت پسندوں کیخلاف کارروائی نہ کی گئی اور قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو جمعہ کے روز ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے پر امن مظاہروں کو دھرنوں میں تبدیل کر کے پورا ملک جام کردیں گے۔
اس موقع پر ، علامہ مشتاق حسین ہمدانی مرکزی سیکرٹری مالیات شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ عقیل حسین کاظمی جامعة الکوثر،، سید اظہار بخاری ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ شیعہ علماء کونسل پاکستان، چوہدری عبداللہ رضا مرکزی سینئر نائب صدر جے ایس او پاکستان ، مولانا غلام قاسم جعفری ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی،احمد علی طوری صدر شیعہ علماء کونسل ضلع اسلام آباد، سید محمود علی نقوی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن ، مولانا باقر حسین شیرازی نمائندہ جامعہ المدینة العلم وفاق العلماء شیعہ، مولانا طاہر حسین کاظمی نمائندہ وفاق المدارس شیعہ بھی شامل تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.