پرویز مشرف کی بیماری پیچیدہ اور غیر متوقع ہے ،مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے ، میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ،مشرف دباؤ میں رہے تو دل کا جان لیوا دورہ پڑ سکتا ہے ،سابق صدر انجیو گرافی بیرون ملک سے کرانا چاہتے ہیں ،رپورٹ میں انکشاف ،مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو پھر ہر ملزم اور مجرم بیرون جانے کاتقاضا کریگا ، اکرم شیخ ،آئین کے تحت مریض کو کسی بھی من پسند ڈاکٹر سے علاج کروانے کا اختیار ہے ، مشرف کی وکلاء ٹیم کے رکن فیصل چوہدری کا بیان
جمعہ 24 جنوری 2014 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش کی گئی سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کی بیماری پیچیدہ اور غیر متوقع ہے ،مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے ،سابق صدر انجیو گرافی بیرون ملک سے کرانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کو اینجیوگرافی کی فوری ضرورت ہے اور اگر اس سے متعلق جلد کوئی فیصلہ نہ کیا گیا اور وہ اسی طرح دباوٴ میں رہے تو اْنھیں دل کا جان لیوا دورہ پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مریض پرویز مشرف کی خواہش ہے کہ اینجیوگرافی کروائیں مگر اس سلسلے میں وہ طبی ادارے کے انتخاب کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق فوجی صدر نے کہا کہ اگرچہ ملک میں اینجیوگرافی کی خاطرخواہ طبی سہولیات موجود ہیں، تاہم اس عمل کے دوران کسی پیچیدگی کی صورت میں درکار جدید ترین آلات کی کمی ہے رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کی بائیں مرکزی شریان کی صورت حال سنگین ہے، سی ٹی انجیو گرافی کے جائزے سے پتا چلتا ہے بیماری سنگین اور غیر متوقع ہے تاہم رپورٹ میں عدالت سے اس بات کی سفارش نہیں کی کہ پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوایا جائے اور نہ ہی کہا گیا کہ اس بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.