شہرقائد میں دہشت گردی کی تازہ لہر،ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیئے پابندی عائد کردی گئی، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی صورت حال کے باعث کیا گیاہے ۔شرجیل انعام میمن
اتوار 26 جنوری 2014 15:23
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) شہرقائد میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ حکومت سندھ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیئے پابندی عائد کردی ہے ،سندھ کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی صورت حال کے باعث کیا گیاہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر کے بعد سندھ حکومت نے دفعہ 144کا نفاذکرتے ہوئے ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ، تاہم 12 برس سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اس سے قبل بھی متعدد بار ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی لیکن اکثر یہ اہم مواقعوں عید،محرم الحرام، بارہ ربیع الاول وغیر ہ پر عائد کی جاتی ہے ، گزشتہ دنوں کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں، علما، پولیس اور رینجرز کو نشانہ بنایا گیا ۔(جاری ہے)
گزشتہ روز بھی موٹر سائیکل سواروں نے چھ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ،پولیس اور رینجرز کی جانب کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے دہشت گردی میں کمی ہوتی نظر نہیں آرہی ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پابندی سے شہریوں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اس ضمن میں کہاہے کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی صورت حال کے باعث کیا گیاہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ عورتیں، بچے ،ضعیف اور صحافیوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کیلئے عائد کی جارہی ہے ، ضرورت پڑنے پراس پابندی کو جلدی بھی ختم کیا جاسکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.