لاپتہ افراد کیس،وفاقی و صوبائی نمائندوں کو 24 گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم
پیر 27 جنوری 2014 15:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبے کو مالاکنڈ سے لاپتہ پینتیس افراد کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر چوبیس گھنٹوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے حقوق کا تحفظ صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ ملاکنڈ کے حراستی مرکز سے پینتیس لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افراد سے متعلق نئے آرڈیننس کا جائزہ لیں گے۔صوبائی حکومت نے ان لاپتہ افراد کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا تھا اگر ریاست ایک شہری کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ملک کا تحفظ کیسے کرے گی۔بلوچستان سے پچیس افراد کی لاشیں ملنا دو ایگزیکٹوز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کو معلوم ہے کہ ان افراد کو فوجی لے کر گئے تھے۔
صوبائی حکومت کا کام تھا کہ وہ وزارت دفاع سے رابطہ کرتی۔اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت نے کمیشن تشکیل دیا ہے جو ایک ماہ میں رپورٹ دے گا۔عدالت نے کمیشن کی رپورٹ آنے تک وقت دینے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کر دی ،کیس کی سماعت انتیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.