القاعدہ کے خلاف آپریشن میں 125افرادہلاک ہوچکے ہیں،عراقی محکمہ صحت،گزشتہ ایک ماہ سے جاری آپریشن میں 570زخمی ہوئے،علاج جاری ہے،اعدادوشماری جاری

پیر 27 جنوری 2014 20:32

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) عراق کے محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ القاعدہ کے خلاف صوبہ الانبارمیں جاری فوجی آپریشن میں اب تک 700افرادہلاک وزخمی ہوچکے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عراق کے محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبہ الانبار میں عراقی فوج کے آپریشن میں گذشتہ ایک مہینے کے دوران700افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں،حکام کے مطابق تیس دسمبر سے القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں 125افراد ہلاک اور 570 دیگر زخمی ہوئے ،حکام کے مطابق زخمیوں کا علاج جاری ہے اوربعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے اورڈاکٹروں کی ماہر ٹیمیں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :