سانحہ راولپنڈی کیس میں ملوث تمام ملزمان کیخلاف حتمی چالان 10 فروری تک پیش کیے جائیں ، انسداد دہشتگردی کی عدالت کا حکم

پیر 27 جنوری 2014 20:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کیس میں ملوث تمام ملزمان کیخلاف حتمی چالان 10 فروری تک پیش کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ راولپنڈی کے گرفتار 71 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ پولیس نے 53 ملزمان کے خلاف عبوری چالان عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے پولیس کو 10 فروری تک تمام ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔