اوباما کا خطاب عالمی رائے عامہ کی نفرت کم کرنے کے مترادف ہے،ایرانی میڈیاکا تبصرہ

جمعرات 30 جنوری 2014 13:12

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) ایرانی میڈیا نے امریکی صدربراک اوباما کے سالانہ خطاب کو عالمی رائے عامہ کی نفرت کم کرنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کی سپر پاور لوگوں کے جذبات اوراحساسات سے کھیل رہی ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب اسے عبرتناک شکست سے دوچارہونا پڑے گا،ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کے حمایتی ایک اخبار نے امریکی صدربراک اوباما کے خطاب کو مذاق قراردیتے ہوئے کہاکہ اب ان کے جھانسے میں کوئی نہیں آنے والا،قومیں بیدارہوچکی ہیں،رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے خلاف ان ملکوں کے عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جاتا رہا ہے اور ڈرون حملوں پر بھی خصوصاً پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں اور عوام کی جانب سے نہ صرف شدید مذمت کی جاتی رہی ہے بلکہ بارہا اعلان کیا جاتا رہا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جارہے ہیں جس سے رائے عامہ میں امریکہ سے نفرت بھی بڑھتی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود اوباما نے اپنی پالیسیوں میں واضح تبدیلیاں نہیں کیں اورچند ایک تبدیلیوں کا اعلان کیا بھی گیا ہے تو وہ محض دکھاوا ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر کتنے کاربندرہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :