سندھ حکومت نے پہلی بار 3خواجہ سراؤں کو سرکاری ملازمت دیدی،خواجہ سرا بھی معاشرے کا حصہ ہیں،سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، روبینہ قائم خانی
جمعرات 30 جنوری 2014 19:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) سندھ حکومت کی جانب سے 3خواجہ سراؤں کو پہلی بار محکمہ سماجی بہبود میں سرکاری ملازمت دے دی گئی ہے۔خواجہ سراؤں کو تقررنامے دینے کی تقریب جمعرات کو صوبائی وزیر سماجی بہبود روبینہ قائم خانی کے دفترمیں منعقد ہوئی ۔اس موقع پرصوبائی وزیر سماجی بہبود روبینہ قائم خانی نے تین خواجہ سراؤں رفیع(روبی خان)،مسکان اور انجم کو سرکاری ملازمت کے تقررنامے دیئے۔
ان خواجہ سراؤں میں روبی خان ماسٹر اور دیگردوخواجہ سرامیٹرک پاس ہیں۔روبینہ قائم خانی نے کہاکہ خواجہ سرا بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں،ان کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید خواجہ سراؤں کو بھی میرٹ پر جلد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ان خواجہ سراؤں نے صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ ایمانداری سے اپنی ملازمت کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.