دبئی دنیا کا دوسرا مصروف ترین ایئرپورٹ بن گیا،ہیتھروایئر پورٹ کا پہلا نمبر برقرار،رش کے پیش نظر نئے مکتوم پسنجر ٹرمینل کا افتتاح، بیس ارب سالانہ مسافروں کی آمدورفت کیلئے کافی ہو گا،دبئی حکام

جمعرات 30 جنوری 2014 19:39

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) دبئی کا بین الااقوامی ائیر پورٹ مصروف ترین ائیر پورٹس میں شامل ہو کر پیرس کے چارلس اورجرمنی کے فرینکفرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے آگے نکل گیا جبکہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے پر امید ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ 2013کے آخری ماہ کے دوران ساٹھ لاکھ مسافروں نے اس ائیر پورٹ کو استعمال کیا۔

(جاری ہے)

2012 کے مقابلے ماہ دسمبر کا یہ اضافہ تیرہ اعشاریہ چھ فیصد بنتا ہے،مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے اعتبار سے دبئی ائیر پورٹ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کو بھی مات دے چکا ہے۔ ہیتھرو ائیر پورٹ پر آنے والے مسافروں کی تعداد میں 2013 میں اضافہ صرف تین اعشاریہ چار رہا۔ لندن کے ائیر پورٹ میں اضافے کو سمونے کی گنجائش بھی کم ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دبئی ائیر پورٹ نے بڑھتے ہوئے مسافروں کے رش کے پیش نظر اپنے نئے ٹرمینل مکتوم پسنجر ٹرمینل کا افتتاح بھی کردیا، یہ ٹرمینل بیس ارب سالانہ مسافروں کی آمدورفت کیلیے کافی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :