غیرملکی تیل کی بڑی کمپنیاں ایران میں کام کرنا چاہتی ہیں،نامدارزنگنہ

جمعہ 31 جنوری 2014 15:52

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) ایران کے وزیر پٹرولیم نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی تیل کی کمپنیاں ایران میں کام کرنا چاہتی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے چوالیسویں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت سے واپسی پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اس اجلاس میں ایرانی وفد کی شرکت کو مثبت قراردیا اورکہاکہ تیل کی بڑی کمپنیوں نے ایران میں کام کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایران کے تیل کی صنعت میں شرکت کے لئے تیل کی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ ایک مہینے میں نئے معاہدوں کی ابتدائی تجاویز تیار کرلی جائیں گی اور پھر ایران میں مبصرین کی موجودگی میں تعاون کے نئے طریقے پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :