کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق، پولیس نے مشرف کالونی سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، سٹی کورٹ مال خانے میں دستی بم پھٹنے سے سب انسپکٹر زخمی
جمعہ 31 جنوری 2014 20:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مشرف کالونی سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جبکہ سٹی کورٹ مال خانے میں دستی بم پھٹنے سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔سہراب گوٹھ ندی سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی۔ نیوکراچی گودھرا کیمپ بنگالی پاڑہ سے ایک شخص کی تشدد لاش ملی۔
کورنگی انڈسیٹریل ایریا جام صادق پل کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ بلدیہ ٹاوٴن سے بھی 27سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ مقتول کے جسم پر گولی بھی لگی ہوئی ہے۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لکی ٹول پلازہ کے قریب سے ایک شخص کی تشددہ زدہ لاش ملی جس کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی۔(جاری ہے)
سٹی کورٹ مال خانے میں دستی بم پھٹنے سے سب انسپکٹر سہراب علی زخمی ہوگیا۔
منگھوپیر سے گذشتہ روز ملنے والی لاش کی شناخت ایم کیو ایم لیاری یونٹ 32کے کارکن عامر کے نام سے ہوگئی۔مشرف کالونی میں پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مشرف کالونی میں کارروائی کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں مں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.