ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں ، طالبان کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ، عرفان صدیقی
پیر 3 فروری 2014 16:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) طالبان کی قائم کر دہ اور حکومتی کمیٹی کے رہنماؤں کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں جلد ملاقات پر اتفاق ہوا ہے جبکہ حکومتی کمیٹی کے کو آرڈینیٹر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے طالبان کی قائم کر دہ مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے رابطہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ، طالبان کی قائم کر دہ کمیٹی کے ساتھ ملنے کیلئے تیار ہیں ، ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں ،گرین سگنل کا انتظار ہے ۔
پیر کو طالبان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے حکومتی کمیٹی کے رکن اور کو آرڈینیٹر عرفان صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مولانا سمیع ا لحق نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کمیٹیوں کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق کیا حکومتی کمیٹی کے کو آرڈینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا سمیع الحق کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے جس پر میں نے کہاکہ ہم ملاقات کیلئے تیار ہیں عرفان صدیقی نے کہاکہ ہماری طرف سے کسی قسم کی کو ئی تاخیر نہیں ہے ہماری کمیٹی کے ارکان اسلام آباد سے باہر ہیں ہم فون کر کے بلا لیتے ہیں جس پر مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ مظفر آباد میں ایک جلسے میں شرکت کرنی ہے اور پھر لاہور جانا ہے جس کے بعد ملاقات ہوگی عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم نیک نیتی اور قومی جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ہم طالبان کی جانب سے قائم کر دہ کمیٹی کو خوش آمدید کہیں گے ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ہمیں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہیے کہ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں کون شریک ہے اور کوئی شریک نہیں ؟ہم ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے سنجیدہ ہیں طالبان کی جانب سے مطالبات کے حوالے سے سوال پر عرفان صدیقی نے کہاکہ ہمیں فوری طورپر خدشات میں نہیں پڑنا چاہیے آگے ہمیں مشکلات بھی ہونگی تاہم جب ہم قومی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو تمام مشکلات ختم ہو جائینگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
-
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.