پشاور ، کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی
منگل 4 فروری 2014 20:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری۔2014ء) پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار میں ہوٹل کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق قصہ خوانی بازار کے قریب کوچہ رسالدار کے علاقے میں پاک ہوٹل کے اندر ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ایس پی سٹی فیصل محتار کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس کے جسم کے کچھ اعضا بھی مل گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے اتوار کے روز قصہ خوانی بازار کے قریب ایک سینما گھر کے اندر دو دستی بم حملے کیے گئے جس میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
9 مئی واقعات کے ثبوت واضح ہیں، کوئی شک کی گنجائش نہیں
-
دہشتگرد جماعت نے منظم طریقے سے 9مئی کو دہشتگردی کی،دہشتگردوں سے کیسے بات کریں‘ مریم نواز شری
-
وزیراعلیٰ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلی مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
سموگ اور زہریلا دھواں موت کاسبب بننے والے امراض پیدا کرتا ہی:مریم اورنگزیب
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
-
پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
-
نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
-
نو مئی،پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.