کرکٹرعمراکمل کے خلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع ،عمر اکمل وارڈن سے جھگڑے کے باقاعدہ ذمہ دار قرار
بدھ 5 فروری 2014 15:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) گلبرگ پولیس نے کرکٹرعمراکمل کے خلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا، عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا باقاعدہ ذمہ دار قراردیدیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق عمر اکمل پر مقدمے کا چالان منگل کے روز عدالت میں جمع کرایا گیا تھا۔ پولیس نے عمر اکمل کے خلاف چالان جوڈیشنل مجسٹریٹ امتیاز احمد نور کی عدالت میں پیش کیا ۔
تفتیشی افسر امدا دعلی کی جانب سے جمع کروایا گیا چالان دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں عمر اکمل کو وارڈن سے جھگڑے کا باقاعدہ ذمہ دار قرار دیا گیا ۔(جاری ہے)
عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اوراسے دھمکیاں بھی دیں ۔عمراکمل پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد کارسرکارمیں مداخلت پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فردوس مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں عمر اکمل نے سگنل توڑا اور وارڈن کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی۔ جبکہ عمر اکمل کا موقف ہے کہ انہوں نے وارڈن سے کہا کہ انہیں جلدی ہے، ایک تقریب میں جانا ہے لیکن اس نے بد تمیزی کی اور ان پر تشدد کیا، جس سے چہرے پر زخم بھی آیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمر اکمل کو طلب کر لیا ۔مزید اہم خبریں
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.